کپواڑہ میں شراب فروش گرفتار، شراب کی 13بوتلیں ضبط:پولیس
سرینگر، 16 اپریل
جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے گیرجاتچی میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شراب فروش کو گرفتار کرکے ناجائز شراب کی 13 بوتلیں ضبط کی ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس پوسٹ بازار نے ناکہ چیکنگ کے دوران گیر جاتجی علاقے کے نزدیک ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ناجائز شراب کی 13 بوتلیں ضبط کی گئیں جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت عاشق حسین کھتانہ ولد محمد الدین کھتانہ ساکن کرال پورہ کے طور پر کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کپوارہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کپوارہ پولیس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں انجام دینے کے لئے پر عزم ہے ۔
Comments are closed.