سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف ای ڈی چارج شیٹ پر کانگریس کا جموں میں احتجاج
جموں، 16 اپریل
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے چارج شیٹ پیش کئے جانے کے بعد بدھ کے روز یہاں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ بی جے پی کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔
اس موقع پر کمیٹی کے صدر طارق قرہ نے میڈیا کو بتایا: ‘ سونیا گاندھی جی اور راہل جی کے خلاف جو ای ڈی نے چارج شیٹ دائر کی ہے اسی کے خلاف ہم یہاں اج احتجاج کر رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ ایک سیاسی اغراض پر مبنی ہے اور پورے ملک میں اس پر ناراضگی ہے اور اس کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے ‘۔موصوف صدر نے کہا: ‘ہم ای ڈی دفتر تک جانا چاہتے تھے لیکن پولیس نے ہمیں روکا’۔انہوں نے کہا: ‘موجودہ حکومت کانگریس کی قیادت سے گھبرائی ہوئی ہے ‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس جمہوریت کے اس قتل کے خلاف بر سر احتجاج ہے ۔سینئر کانگریس لیڈر رمن بھلہ نے بتایا: ‘سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف ای ڈی کا چارج شیٹ سرکار کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے ‘۔انہوں نے کہا: ‘بی جے پی ہمیشہ ان ایجنسیوں کا استعمال کرتی ہے لیکن کانگریس ڈرنے والی نہیں ہے ‘۔
Comments are closed.