بجبہاڑہ حادثے میں زخمی جواں سالہ کرکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا
سرینگر /08اپریل /
جنوبی قصبہ بجبہاڑہ میں پیش آئے حادثہ میں زخمی نوجوان کھلاڑی بھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 2تک پہنچ گئی ہے ۔
بجبہاڑہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی کیونکہ شدید طور پر زخمی ہونے والا نمائندے کے مطابق جواں سالہ کھلاڑی جسف حسن ولد غلام حسن ڈار ساکنہ سنگم اننت ناگ کل شام تشویشناک حالت میں میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عرفان احمد ساکنہ میر بازار قاضی گنڈ کی اس حادثہ میں موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔دو دیگر زخمی جن کی شناخت ندیم احمد ڈار ساکنہ ستھر اور خورشید احمد ساکنہ کھنمو کے نام سے ہوئی ہے، اس وقت زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ یہ حادثہ پیر کی شام جنوبی کشمیر میں فروٹ منڈی جبلی پورہ کے قریب پیش آیا، جب ایک ٹرک ایک پرائیویٹ کار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی موت ہو گئی اور دو دیگر زیر علاج ہیں۔
Comments are closed.