پہرو نوگام میں زمین تنازعہ نے شہری کی جان لی
سرینگر /08اپریل /
پہر و نوگام علاقے میں زمین تنازعہ پر دو گروپوں کے دوران تصادم آرائی میں ایک شہری لقمہ اجل بن گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زمین سے متعلق ایک معاملے پر دو فریقین کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران ایک شخص کی شناخت غلام رسول راتھر ولد سونا اللہ راتھر ساکن اچھ گام بڈگام کے طور پر ہوئی ہے جس کے سر پر شدید چوٹ آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی کو فوری طور پر علاج کیلئے ضلع اسپتال پانپور لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملہ میں کیس درج کر لی گئی ہے جبکہ جان لیوا ہاتھا پائی تک جانے والے واقعات کی ترتیب معلوم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
Comments are closed.