
کٹھوعہ جھڑپ: تلاشی آپریشن دوسرے روز بھی جاری
جموں، 24 مارچ
جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں رات بھر ملتوی رہنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح روشنی کی پہلی کرن پھوٹنے کے ساتھ ہی وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے اتوار کو ہیر انگر کے سنیال علاقے کو محاصرے میں لے کر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دوران وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا تھا تاہم بعد میں رات کے پیش نظر آپریشن کو ملتوی کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات کی قیادت میں آپریشن کو پیر کی صبح کمانڈوز، ڈرونز اور سونگھنے والے کتوں کی اضافی تعیناتی کے ساتھ تیز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Comments are closed.