کولگام میں دوران شب اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش ناکام ، میشن کو نقصان ، نقدی محفوظ

کولگام /11فروری / ٹی آئی نیوز

جنوبی ضلع کوگام کے آرہ علاقے میں دوران شب نقب زنوں نے اے ٹی ایم لوٹنے کی ایک ناکام کوشش کی جس کے بعد پولیس نے کیس درج کرکے اس کی تحقیقات شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق آرہ کولگام میں رات بھر چوری کی کوشش میں چوروں نے نقدی سے بھری اے ٹی ایم مشین چوری کرنے کی کوشش کی۔

حکام نے بتایا کہ چوروں نے اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کے لیے کٹر کا استعمال کیا لیکن ان کی کوشش ناکام ہو گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اے ٹی ایم کو کچھ حد تک نقصان پہنچا ہے، لیکن نقدی محفوظ ہے۔

ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقا ت شروع کردی ہے ۔ پولیس کی فارنسک ٹیم نمونے جمع کر رہی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے،

Comments are closed.