باغات سرینگر میں تیز دھار ہتھیار سے حملے میں دو نوجوان زخمی
سرینگر: 10 فروری
سرینگر کے باغات علاقے کے قریب سوموار کی شام دیر گئے نامعلوم افراد کی طرف سے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کے بعد دو نوجوان زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ سرینگر کے برزلہ میں "تیز دھار ہتھیار” سے حملہ کرنے کے بعد دو نوجوان زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملے میں زخمیوں کی شناخت منیب فیروز اور شاداب اشرف ساکنان روات پورہ، باغات کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے
Comments are closed.