نوگام سرینگر میں گزشتہ دنوں سڑک حادثے میں زخمی شہری سکمز صورہ میں زندگی کی جنگ ہار گیا
سرینگر /31جنوری / ٹی آئی نیوز
کئی دن قبل سرینگر کے نوگام میں سڑک حادثے کے دوران شہری سکمز صورہ میں جمعہ کی صبح زندگی کی جنگ ہار گیا
تفصیلات کے مطابق سرینگر کے نوگام علاقے میں سوموار کو ایک سڑک حادثہ پیش آیا تھا جس دوران ایک نوجوان جس کی شناخت نظیر احمد نقاش ساکنہ اپ ٹاون برزلہ کے بطور ہوئی تھی ۔
مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ شہری کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جمعہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔
انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے کے شروع میں نوگام میں آلٹو K10 گاڑی سے ٹکرانے کے بعد اس کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ادھر پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
Comments are closed.