سرینگر اورسوپور میں03 منشیات فروش گرفتار
سرینگر /13جنوری /
سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سوپور میں منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کیں۔
ہروان سوپور میں گشت کے دوران ایس ایچ او تھا نہ بومئی انسپکٹر نثار احمد کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم ایس ڈی پی او سوپور شری سرفراز بشیرکی نگرانی میں ایک شخص کو روکا جس کی شناخت منظور احمد موچی ولد محمد شعبان موچی ساکنہ ہروان سوپور کے طور پر کی گئی۔ دوران تلاشی پولیس نے 137 گرام ممنوعہ چرس جیسے مادہ برآمد کیا۔ پولیس اسٹیشن بومئی میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی آر نمبر01/2025درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ادھر سرینگر میں پولیس اسٹیشن چھانہ پورہ کی ایک پولیس ٹیم نے چھانہ پورہ میں قائم ایک ناکہ پر ایک گاڑی (ٹیمپو ٹریولر) کو روکا جس میں دو افراد سوار تھے۔ ان کی شناخت عمر منظور راتھر ساکنہ نٹی پورہ عرف منادیو اور یاور احمد بٹ ساکنہ باغات کنی پورہ کے طور پر کی گئی ہے کوتلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 16 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اسی مناسبت سے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Comments are closed.