دوہرا کنٹرول سسٹم اچھے سے زیادہ نقصان دہ ، ریاستی درجے کی بحالی کیلئے پُر امید / ناصر اسلم وانی
سرینگر /13جنوری /
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ جلد بحال کرنے کی امید ظاہر کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، وانی نے کہا”جموں اور کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں نہیں گرایا جانا چاہئے تھا۔
ہمیں امید ہے کہ جلد از جلد ریاست کا درجہ بحال ہو جائے گا۔ دوہری کنٹرول سسٹم اچھے سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ جلد ختم ہو جائے“۔انہوں نے کہا کہ نئی افتتاحی ٹنل، جو سونمرگ کو ہر موسم میں رابطہ فراہم کرے گی، وانی نے خطے میں سیاحت کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم کے طور پر سراہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرنگ سونمرگ کو ہر موسم کی منزل میں بدل دے گی، جس سے مقامی معیشت اور سیاحت کے شعبے کو فائدہ پہنچے گا۔
Comments are closed.