سرحد پار دہشت گردی کے چیلنجوں کے باوجود جموں و کشمیر میں حالات مضبوطی سے قابو میں / فوجی سربراہ

سرینگر /13جنوری /

سرحد پار دہشت گردی کے چیلنجوں کے باوجود جموں و کشمیر میں حالات مضبوطی سے قابو میں ہیں کا دعویٰ کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے گزشتہ سال امرناتھ یاترا میں 5 لاکھ یاتریوں نے کامیابی سے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر میں انتخابات کا پرامن انعقاد ہوا جو مثبت تبدیلی کی جانب اشارہ کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں مارے گئے دہشت گردوں میں سے 60 فیصد پاکستانی شہری تھے اور انکشاف کیا ہے کہ حقیقی کنٹرول لائن پر پر موجودہ صورتحال مستحکم ہے لیکن حساس ہے۔

آر می ڈے سے قبل نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دیودی نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی کے چیلنجوں کے باوجود جموں و کشمیر میں حالات مضبوطی سے قابو میں ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پچھلے سال جموں کشمیر میں 60 فیصد دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا جو پاکستانی تھے ۔

آج خیال کیا جا رہا ہے کہ 80 فیصد سے زیادہ دہشت گرد پاکستانی نژاد تھے۔انہوں نے کہا کہ وادی اور جموں کے علاقوں میں دہشت گرد عناصر کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔لائن آف کنٹرول کے ساتھ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے جنرل دویدی نے تصدیق کی کہ ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز کی مفاہمت کے بعد فروری 2021 سے نافذ ہونے والا جنگ بندی معاہدہ مستحکم ہے۔ تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ سرحد کے پار دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ برقرار ہے، اور دراندازی کی کوششیں، بشمول بین الاقوامی سرحد سیکٹر سے ہوتی رہتی ہیں۔جنرل دویدی نے زور دے کر کہا کہ تشدد کی مجموعی سطح کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ امرناتھ یاترا میں 5 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے کامیابی سے حصہ لیا، اور انتخابات کا پرامن انعقاد خطے میں مثبت پیش رفت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہا ”دہشت گردی سے سیاحت کی طرف تبدیلی بتدریج شکل اختیار کر رہی ہے ۔ “جنرل اوپیندر دویدی نے انکشاف کیا ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر موجودہ صورتحال مستحکم ہے لیکن حساس ہے۔

Comments are closed.