جموں کو کشمیر سے براہ راست ریل رابطے کی وجہ سے معاشی نقصان نہیں پہنچے گا یہ میر ا وعدہ ہے / وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

سرینگر /06جنوری /

وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں جموں میں نئے ریلوئے ڈویژن کے قیام پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ جموں کے لوگوں نے طویل عرصے سے اپنے ریلوے ڈویژں کا مطالبہ کیا تھا، اور آج، وہ خواب پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ نیا رابطہ جموں کی معیشت کو مضبوط کرے گا، نوٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ” ہم تجارت اور سیاحت میں اضافے سمیت اہم فوائد کی توقع کرتے ہیں، اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جموں اس ترقی کے ثمرات حاصل کرے“۔

وزیر اعلیٰ نے بھرتی کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی جو کہ نیا ریلوے ڈویژن پیدا کرے گا۔انہوںنے کہا ” جموں میں اب کنٹرول اور کارڑنیشن کے ساتھ مقامی بھرتیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس سے خطے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہمارے نوجوانوں کو فائدہ پہنچے گا اور مقامی معیشت کو فروغ ملے گا“۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے افتتاح نے سرینگرکٹرا ریل لائن کے رابطے کو بھی نشان زد کیا جو خطے میں سفر میں انقلاب لانے کیلئے تیار ہے۔ عمر نے کہا کہ جیسے کہ موسم سرما کی پروازوں میں رکاوٹ اور حد سے زیادہ ہوائی کرایہ یہ رابطہ دیرینہ چیلنجوں کو حل کرے گا۔ اس تقریب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، اپوزیشن لیڈر سنیل شرما اور دیگر معززین نے شرکت کی جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عملی طور پر ڈویژن کا افتتاح کیا۔

Comments are closed.