سرینگر میں آگ کی واردتیں ، فرنیچر مینوفیکچرنگ کمپنی ، کمرشل عمارت اور رہائشی مکانات کو نقصان

سرینگر /29دسمبر / ٹی آئی نیوز

سرینگر میں دوران شب آگ کی مختلف وارداتیں رونما ہوئی ۔ سنیچروار کی رات دیر گئے نوشہر میں باغ علی مردان خان انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایسکو فرنیچر ورکس میں آگ لگ گئی ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ سروس کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا تب تک وہاں موجود ایک فرنیچر مینوفیکچرنگ کمپنی راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو چکی تھی اور وہاں موجود سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا ۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے ہی آگ کی کال موصول ہوئی تو کئی فائر ٹینڈروں کو سٹی سینٹر اسٹیشنوں سے موقع پر پہنچایا گیا تاکہ آگ کو بجھایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہواجبکہ انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
ادھر فروٹ منڈی میں رات گئے آتشزدگی کے واقعہ میں ایک تجارتی عمارت بھی جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ فردوس آباد بٹہ مالو میں آتشزدگی کے واقعہ میں ایک چار منزلہ رہائشی مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے بتایا کہ دونوں مقامات پر آگ کو قابو میں کر لیا گیا او ر اس کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کیسے لگی ہے اس کی وجوہات جاننے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ۔

Comments are closed.