گوپال پورہ کالونی علمدارباغ میں نقب زنی،امام مسجد کے گھر سے نقدی اڑا لیاگیا
سرینگر /29دسمبر/
اتوارکی صبح مسجد عمر گوپال پورہ کالونی علمدارباغ میں نقب زنوں نے امام مسجد شریف کو ان کی نماز فجر کے دوران لوٹ لیا امام صاحب نماز کی امامت میں مصروف تھے ۔
کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق نقب زنوں نے گھر کے خانہ دار جو امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر ان کے گھر میں داخل ہوکرنقدی پیسے چرالئے ۔بتایا جاتا ہے کہ امام صاحب کی دو بیٹیوں نے چالیس ہزار روپے کی بچت جمع کر لی تھی اور وہی جمع شدہ رقم نامعلوم نقب زنوں نے لوٹ لی۔ نقب زنی کے اس معاملہ کے حوالے سے پولیس اسٹیشن چاڈورہ کو اطلاع دی گئی ۔
اس ضمن میں سینئر سٹیزن کونسل جموں و کشمیر کے صدر ایڈوکیٹ اے آر ہانجورہ نے سخت افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نقب زنوں نے امام مسجد کے گھر میں نقب لگا کر ان کی بیٹیوں کی جمع کی ہوئی رقم کو اڑا لیا جو کسی المیہ سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کے ذمہ داروں پر لازم ہے کہ وہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر ایسے واقعات پر غور کریں۔
انہوں نے متعلقہ پولیس افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کا خیال رکھتے ہوئے نقب زنوں کو بے نقاب کرنے میں فوری طور ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ چوری شدہ رقم کی واپسی ممکن بن جائے اوراس طرح کے نقب زنی کے واقعات کی روکتھام ہوسکے
Comments are closed.