مختلف سکولوں کے سربراہان کی خالی اسامیوں پر اولین ترجیح کے تحت عملہ بھیجا جائے گا / ڈاکٹر ایتو

سرینگر /12دسمبر / ٹی آئی نیوز

وادی کے مختلف سکولوں مےں پرنسپلز ، ZEOsاور ہےڈ ماسٹرس کی خالی اسامیوں پر اولین ترجیح کے تحت عملہ بھےجا جائے گا تاکہ مانیٹرنگ نظام کو فعال بناےا جائے گا ۔

ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر جی این ایتو نے آج ڈائرےکٹر سکول اےجوکےشن کشمیر کی حےثےت سے چارج سنبھالنے کے بعد کےا۔ ڈاکٹر جی این ایتو نے فعال انتظامیہ کو یقینی بنانے کے لئے تمام CEOs، پرنسپلز ، کلسٹر سربراہان اور ZEOsکو آپسی تال مےل کے ساتھ کام کرنے کی ہداےت کی۔ اس دوران سابق ناظم تعلیم ڈاکٹر تصدق حسےن میر نے ڈاکٹر جی این ایتو کا استقبال کرتے ہوئے محکمے کی حصولےابےوں کا خلاصہ کے

عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ڈاکٹر جی این ایتو نے ڈائرےکٹورےٹ کے افسران اور عملے کی اےک میٹنگ طلب کی اور چند ہداےات جاری کرتے ہوئے افسران سے کہا کہ پبلک ڈلیوری نظام کو مذید مستحکم بناےا جائے اور دفتر آنے والے تمام تدریسی و غےر تدریسی عملے اور عام لوگوں کے معاملات کا نپٹارا مقررہ مدت مےں کیا جانا چاہئےے۔

بعد مےں میڈےا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ والدےن کے مسائل کا ازالہ اور وقت پر اُن کا حل محکمے کی اولین ترجیحات مےں رہے گا۔ انہوں نے تمام سرکاری و غےر سرکاری سکولوں کے منتظمین سے کہا کہ وہ والدےن کی اُمیدوں کوپورا کرنے کے لئے قواعد و ضوابط اور محنت و لگن سے کام کرےں۔

Comments are closed.