دودھ پتھری بڈگام جنگلات میں راستہ کھو جانے کے بعد 2 سیاحوں کو بچا لیا گیا

سرینگر /02دسمبر /

دودھ پتھری بڈگام جنگلات میں راستہ کھو جانے کے بعد 2 سیاحوں کو بچا لیا گیا۔

حکام کے مطابق دو سیاح جو بڈگام کے دودھ پتھری کے جنگلات میں ٹریکنگ کے دوران راستہ بھول گئے تھے،پولیس نے بچا لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ دو سیاحوںکے کھو جانے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد، پولیس نے بچاﺅ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ سخت کوششوں کے بعد دونوں سیاحوں ایک پنجاب سے اور دوسرا میگھالیہ سے کو ٹریس کر کے محفوظ مقام پر لایا گیا۔

دریں اثنا، بچائے گئے سیاحوں نے پولیس اور مقامی رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچاﺅ آپریشن کیا تھا

Comments are closed.