مزکز ملک بھر میں مقدس مذہبی مقامات کے تقدس کے تحفظ کیلئے مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرے/ ڈاکٹر فاروق

سرینگر /02دسمبر /

مضبوط اور اچھی حکمرانی جبھی ممکن ہے جب پارٹی ہر سطح پر مضبوط سے مضبوط ہوگی اور یہ اُسی صورت میں ممکن ہے جب لوگوں کا بھر پور اشتراک اور تعاون شامل حال ہوگا کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے لئے بڑے پیمانے پر تیاری کرنے کی ضرورت ہے ۔

عمرہ سے واپسی کے بعد پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی سینئر لیڈروں، کارکنوں اور عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ عمرعبداللہ سرکار کے سامنے لوگوں کے پہاڑی جیسے مسائل و مشکلات ہیں،جو گذشتہ10سال سے یہاں کے عوام پر غلط حکمرانی اور غیر سنجیدہ فیصلوں سے مسلط کئے گئے ہیں۔باہر سے مسلط کی گئی افسرشاہی نے جموں وکشمیر کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا، ہمارے وسائل کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے کی ڈیل دی گئی، باہری لوگوں کیلئے یہاں کی نوکریوں کے دروازے کھول دیئے گئے، کورپشن کے تمام ریکارڈ مات کردیئے گئے اور کبھی بھی کشمیریوں کی بات نہیں سُنی گئی۔ یہ لوگ گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ اور دیگر صحت افزا مقامات کوبھی نیلام کرنے کیلئے پر تول رہے تھے۔

ڈاکٹر فاروق عبدالہ نے کہا کہ عوام نے نیشنل کانفرنس کو واضح منڈیٹ دیا ہے اور ہماری حکومت ہر کسی کیلئے برابر ہوگی۔ ہماری حکومت ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اور بودھ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیساتھ مساوات کی بنیاد سلوک روا رکھے گی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آنے والے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کیلئے بڑے پیمانے پر تیاری کرنے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ ہر سطح پر موثر حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے نوجوان اور تعلیم یافتہ امیدواروں کے انتخاب عمل میںلانا انتہائی لازمی ہے۔ ملازمین کی برخواستگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس پہلے دن سے ہی ان اقدامات کی مخالفت کرتی آئی ہے ۔ انشاءاللہ وہ وقت اب دور نہیں جب ہر ایک غلط فیصلے کو درست کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ملک بھر میں مقدس مذہبی مقامات کے تقدس کے تحفظ کیلئے مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرے۔

Comments are closed.