ترال جنگلات میں ریچھ کے حملے میں دو افراد زخمی
سرینگر /20نومبر / ٹی آئی نیوز
ترال کے ستورا جنگلاتی علاقے میں ریچھ کے حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ دو لوگ جو جنگل میں اپنی بھیڑیں چرا رہے تھے، کل شام اچانک ریچھ نے حملہ کر دیا۔
حملے میں دونوں زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
ان کی شناخت فاروق احمد حجام ولد صمد حجام اور محمد اکبر شاہ ولد قادر شاہ دونوں ساکن ستورا کے طور پر ہوئی ہے۔
Comments are closed.