منفی 0.7ڈگری کے ساتھ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات درج

سرینگر /20نومبر / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر میں شدید ٹھنڈ کے بیچ منفی 0.7ڈگری کے ساتھ سرینگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 0.7 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شوپیان میں منفی 3.9 ڈگری جبکہ پہلگام میں پارہ گر کر 3.7 ڈگری سیلشس پر آ گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 23 نومبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد جموں و کشمیر میں ہلکی برفباری اور بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

Comments are closed.