پنجاب میں المناک سڑک حادثہ ، اننت ناگ کا نوجوان لقمہ اجل ، بھائی زخمی

سرینگر /20نومبر / ٹی آئی نیوز

پنجاب میں سڑک کے المناک حادثے میں اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا نوجوان لقمہ اجل بن گیا جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دمتل علاقے میںاس وقت سڑک حادثہ پیش آیا جب کل رات 10 بجے کے قریب دمتل کے مقام پر ایک گاڑی نے دو بھائیوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

عین شاہدین کے مطابق دونوں زخمی بھائیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بھائی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ جب کہ ایک اور ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ان کی شناخت شرافت احمد خان (متوفی) اور رفاقت احمد خان ساکنہ براریگن شانگس اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔

Comments are closed.