انجینئرز ڈے: منوج سنہا کی انجینئر برادری کو مبارکباد
سری نگر، 15 ستمبر
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انجینئروں کے دن پر انجینئر برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اتوار کی صبح ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں انجینئروں کے دن پر انجینئر برادری کو مباکباد پیش کرتا ہوں’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے پوسٹ میں کہا: ‘میں جدید ہندوستان کے معمار سر ایم وشو یشورا یا جی کو ان کی جنم جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘انجینئرنگ کے شعبے میں ان کے بصیرت افروز خیالات اور اہم شراکتیں ہمیں ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے میں حوصلہ افزائی کرتی رہیں گی’۔
بتادیں کہ ہندوستان میں 15 ستمبر کو انجینئرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔
Comments are closed.