پلوامہ کے مختلف عدالتوں میں تیسری قومی لوک عدالت منعقد
پلوامہ /14ستمبر
ضلع کورٹ پلوامہ اور اس کے دیگر ماتحت عدالتوں میں چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) نصیر احمد ڈار کی صدارت میں تیسری قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوران سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ظہور احمد گنائی بھی موجود تھے ۔ ضلع ہیڈکوارٹر پلوامہ میں لوک عدالت کا افتتاح (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) نصیر احمد ڈار نے کیا ۔
افتتاحی تقریب میں ضلع پلوامہ کے جوڈیشل افسران نے بھی شرکت کی۔ تمام عدالتوں کے تمام پریذائیڈنگ افسروں کی مشترکہ کوششوں سے، مختلف سرکاری محکموں، انشورنس کمپنیوں اور بینکنگ اداروں کے ماہر وکلاءاور افسران کے تعاون سے۔ ضلع میں 04 بنچوں کے ذریعہ کل 734 مقدمات کی سماعت کی گئی جن میں سے 348 مقدمات مذکورہ لوک عدالت میں نمٹائے گئے۔ان لوک عدالتوں کے دوران 12099600روپے تمام معاملات میں تصفیہ کی رقم بطور ایوارڈ دی گئی۔
Comments are closed.