انجینئر رشید مودی کے نئے کشمیر کے خواب کو شکست دینا چاہتے ہیں، ہمیں چیلنج قبول /رام ماوھو

سرینگر /11ستمبر /

تہاڑ جیل سے رہائی کے بعد دہلی میں میڈیا نمائندوں سے انجینئر رشید کی بات چیت کے بعدایکس پر ایک پوسٹ میںرام مادھو نے کہا کہ رشید کا بیان وادی کی سیاست کو مزید خراب کرے گا۔

انہوں نے لکھا ” علیحدگی پسند، بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر یو اے پی اے کے تحت پچھلے 5 سالوں سے جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہونے والے انجینئر رشید کا بیان وادی کی سیاست کو مزید خراب کرنے کیلئے ہیں “۔ انہوں نے لکھا ”زبان کو دیکھیں،مودی مخالف نعرے، دفعہ 370 کو بحال کرنا، دہشت گردوں کو جیلوں سے آزاد کرنا۔“

انہوں نے کہا کہ یہ اس سے مختلف نہیں ہے جو عمر یا محبوبہ یا یہاں تک کہ لون جیسے این سی، پی ڈی پی یا پی سی گپکار گینگ کے کہ رہے ہیں۔مادھو نے لکھا ” وہ مودی کے نئے کشمیر کے خواب کو شکست دینا چاہتے ہیں۔ ہم بھی چیلنج قبول کرتے ہیں۔ نیا کشمیر کا مارچ جاری و ساری رہے گا “۔

Comments are closed.