گلشن پورہ ترال میں آدم خود تیندوا نمودار ،چار سالہ بچی کو موت کی آغوش میں پہنچایا

سرینگر /11ستمبر /

گلشن پورہ علاقے میں ایک لڑکی پر خونخوار تیندوئے نے اس وقت حملہ کر کے لے گئے جب وہ اپنے گھر کے باہر تھی۔

پولیس اور مقامی لوگوں کی ایک ٹیم نے اس کمسن بچی کی تلاش شروع کرنے کے بعد بچی کو قریبی علاقے سے مردہ حالت میں پایا۔بچی کی شناخت چار سال کی ریان دختر ارشد احمد بٹ ساکنہ گلشن پورہ ترال کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، لوگوںنے محکمہ جنگلی حیات پر زور دیا ہے کہ وہ بھاگنے والے تیندوے کو پکڑے کیونکہ اس سے انسانی زندگی کو خطرہ ہے۔

ادھر جونہی علاقے میں اس کی خبر پہنچ گئی تو وہاں کہرام مچ گئی اور لوگوں نے جنگلی جانوروں سے علاقے کو راحت دلانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی مانگ کی ہے ۔

Comments are closed.