وکرم سہائے نے پرنسپل کمشنر آف انکم ٹیکس، جموں و کشمیر اور لداخ کا چارج سنبھال لیا

سرینگر، 11ستمبر2024

1992 بیچ کے انڈین ریونیو سروس (آئی آر ایس) کے سینئر افسر وکرم سہائے نے پرنسپل کمشنر آف انکم ٹیکس، جموں و کشمیر اور لداخ کا چارج سنبھال لیا۔شری سہائے نے ملک بھر میں مختلف اہم اسائنمنٹس پر کئی سالوں تک اپنی خدمات انجام دیں اور اُنہیں بے پناہ تجربات حاصل ہیں۔

سہائے نے وزارت اطلاعات و نشریات اور انسانی وسائل کی ترقی (ایچ آر ڈی) کی وزارت سمیت متعدد اہم مرکزی وزارتوں کے ساتھ بھی ڈیپوٹیشن پر اپنی خدمات انجام دیں۔ ان کے وسیع تجربے میں شمال مشرقی خطے میں اسائنمنٹس بھی شامل ہیں۔

اپنی نئی ذمہ داریوں کے دوران سہائے کی بنیادی توجہ جموں و کشمیر اور لداخ میں ٹیکس دہندگان کی خدمات کو بڑھانے، رضاکارانہ ٹیکس کی تعمیل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، اور مزید کارکردگی کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی شکایات کو دور کرنے پر مرکوز ہوگی۔

ان شعبوں کو مزید بہتر بنا کر،سہائے کا مقصد ٹیکس دہندگان اور محکمہ انکم ٹیکس کے درمیان اعتماد پیدا کرنے میں مدد کرتے ہوئے، مزید شفاف اور جوابدہ ٹیکس ماحول پیدا کرنا ہے۔پرنسپل کمشنر نے ٹیکس دہندگان کی خدمات کو مزید بڑھانے کے لیے محکموں کے عزم کو اجاگر کیا، جس کا مقصد عمل کو ہموار کرنا اور جموں و کشمیر اور لداخ کے شہریوں کے لیے رسائی کو بہتر بنانا ہے۔

Comments are closed.