سنجواں میں فائرنگ کا واقع ملی ٹنٹ حملہ نہیں : فوج
جموں02 ستمبر(یو این آئی)
فوج نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ جموں کے سنجواں میں ملی ٹینٹ حملہ نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فوجی جوان کی موت کیسے اور کن حالات میں ہوئی اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ جموں کے سنجواں میں آرمی کیمپ کے نزدیک فائرنگ کا جو واقع پیش آیا وہ ملی ٹینٹ حملہ نہیں ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق فوج کی طرف سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ پیر کی صبح فائرنگ کا جو واقع پیش آیا اور جس میں ایک جوان جاں بحق ہوا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ فوجی جوان کی موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
بتادیں کہ پیر کی صبح جموں کے سنجواں کیمپ کے نزدیک گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں جس وجہ سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔
ابتدائی طورپر بتایا گیا کہ مشتبہ افراد نے کیمپ پر تین راونڈ فائر کئے جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان جاں بحق ہوا۔
ذرائع کے مطابق فوج ، پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے دن بھر اس معاملے کی تحقیقات کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کوبھی کھنگالا گیا جس سے عیاں ہوا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ نہیں ہے۔
Comments are closed.