کانگریس لیڈر راہل گاندھی انتخابی مہم کیلئے 4 ستمبر کو جموں و کشمیر کے دورہ پر وارد ہونگے

سرینگر /31اگست /

جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ نزدیک آتے ہی انتخابی مہم زور پکڑ رہی ہے اور اس کے بیچ کانگریس لیڈر راہل گاندھی انتخابی مہم کیلئے 4 ستمبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ راہول گاندھی 4 ستمبر کو ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔کانگریس نے 27 اگست کو اے آئی سی سی جنرل سیکرٹری کے سی وینوگوپال کے دستخط شدہ ایک دستاویز میں آئندہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے نو امیدواروں کی پہلی فہرست کا اعلان کیا۔سنیئر ہنما غلام احمد میر ڈورو سے اور وقار رسول وانی بانہال سے الیکشن لڑیں گے۔ پیرزادہ محمد سید اہم اننت ناگ حلقہ سے انتخاب لڑیں گے، شیخ ریاض ڈوڈہ سیٹ کے خواہاں ہیں۔

راہول گاندھی دورے کے دوران وہ ڈورو اسمبلی حلقے کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں سے کانگریس نے غلام احمد میر کو میدان میں اتارا ہے۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہو رہے ہیں۔ادھر الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر میں 88.06 لاکھ اہل ووٹرز ہیں۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں ہونے والے یہ پہلے اسمبلی انتخابات ہیں۔

Comments are closed.