ضلعی عدلیہ انصاف کی تلاش میں کسی شہری کے رابطے کا پہلا نقطہ ،قانون کی حکمرانی کا اہم جز/چیف جسٹس آف انڈیا
سرینگر /31اگست /
ضلعی عدلیہ انصاف کی تلاش میں کسی شہری کے رابطے کا پہلا نقطہ ہے اور قانون کی حکمرانی کا ایک اہم جزو ہے کی بات کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ ضلعی عدلیہ کو زبردست ذمہ داری نبھانے کے لئے کہا گیا تھا اور اسے عدلیہ کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر مناسب طور پر بیان کیا گیا ہے اور ہمیں ضلعی عدالتوں کو ماتحت عداتلیں پکارنا بند کرنا چاہئے۔
ضلع عدلیہ کی نیشنل کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ ہمارے کام کا معیار اور وہ حالات جن میں ہم شہریوں کو انصاف فراہم کرتے ہیں، اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیا انہیں ہم پر اعتماد ہے اور یہ معاشرے کیلئے ہمارے اپنے جوابدہی کا امتحان ہے۔
”عدلیہ کی ریڑھ کی ہڈی“قانونی نظام کی ریڑھ کی ہڈی کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیں آزادی کے 75 سال بعد ضلعی عدلیہ کو ماتحت عدلیہ کہنا بند کرنا چاہیے۔
Comments are closed.