انتخابات کسی مخصوص طبقے کے نہیں بلکہ سب کے ہیں، آزادانہ، منصفانہ الیکشن کو یقینی بنائیں گے/ چیف الیکٹورل آفیسر

سرینگر /31اگست /

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں کی بات کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ کے پول نے کہا کہ انتخابات کے دوران نوجوانوں اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع کر رہے ہیں۔

کولگام کے الطاف میموریل کالج میں ایک تقریب کے موقع پر صحافی سے بات کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ کے پول نے کہا کہ انتخابات کے دوران نوجوانوں اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ”انتخابات سب کے ہوتے ہیں، خواہ وہ قبائلی ہوں یا شہری، نوجوان ہوں یا خواتین، بوڑھے ہوں یا پہلی بار ووٹ دینے والے۔ یہ جمہوریت کا تہوار ہے۔ تمام انتظامات اپنی جگہ پر ہیں اور انتخابی ٹیمیں اپنے پولنگ بوتھ پر جا رہی ہیں“۔

انہوں نے کہا ” فارم واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہو چکی ہے۔ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں“۔انہوں نے مزید کہا ” ہم آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائیں گے۔ “ خیال رہے کہ پہلے مرحلہ کیلئے جنوبی کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس کیلئے فارم بھرنے اور واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہو چکی ہے اور اس مرحلہ میں 18ستمبر کو ووٹ ڈالیں جا رہے ہیں ۔ جنوبی کشمیر میں پہلے مرحلہ میں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی ، کانگریس لیڈر غلام احمد میر ، وحید الرحمان پرہ ، محمد خلیل بندھ اور اعجاز احمد میر سمیت دیگر لیڈران اپنی قسمت ازمائی کر رہے ہیں ۔

Comments are closed.