جموں و کشمیر پولیس غیر سیاسی اور غیر جانبدار فورس: اے ڈی جی پی وجے کمار

سرینگر /17جولائی / ٹی آئی نیوز

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ( امن و قانون)وجے کمار نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر پولیس ایک غیر جانبدار اور غیر سیاسی فورس ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوین کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، اے ڈی جی پی وجے کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس پیشہ ور اور غیر سیاسی قوت ہے، اور غیر جانبداری سے کام کرتی ہے۔

انہوں نے آج یوم عاشورہ کے موقع پر زیڈی بل کے علاقے کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر انتظامات کی نگرانی کی۔

انہوں نے شہدائے کربلا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشورہ کو خوش اسلوبی سے منانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.