ڈوڈہ کے دیسہ جنگلات میں ملی ٹنٹوں اور وی ڈی جی ممبران کے درمیان فائرنگ کا مختصر تبادلہ

جموں /17جولائی / ٹی آئی نیوز

ڈوڈہ کے دیسہ جنگلات میں چار فوجیوں اور پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد جاری تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹنٹوں اور ولیج ڈیفنس گارڈوں کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد وی ڈی جی کے ارکان نے ملی ٹنٹوں پر فائرنگ کی۔

حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا ایک مختصر تبادلہ تھا اور ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فورسز کو علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ چھپے ہوئے دہشت گردوں کا پتہ لگانے کے لیے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔

Comments are closed.