لوک سبھا کے رکن کے طور پرانجینئر رشید نے آج لیاحلف، ارکان خاندان بھی رہیں موجود
نئی دہلی، 05 جولائی
جموں و کشمیر کی بارہمولہ سیٹ سے جیتنے والے انجینئر رشید آج لوک سبھا کے رکن کے طور پر حلف لے لیاہے۔ انجینئر رشید کو آج صبح تہاڑ جیل سے پارلیمنٹ ہاوس لایاگیاہے۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے انجینئر رشید کو عہدہ اور راز دری کا حلف دلایاہے۔ یادرہےکہ 2 جولائی کو، دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی رضامندی کے بعد رشید کو پیرول دے دیا۔
انہیں میڈیا سے بات نہ کرنے سمیت کچھ شرائط کے ساتھ اجازت دی گئی ہے۔رشید نے حلف اٹھانے اور اپنی پارلیمانی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے عبوری ضمانت یا متبادل طور پر کسٹوڈیل پیرول کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 22 جون کو ملتوی کرتے ہوئے این آئی اے سے جواب داخل کرنے کو کہا تھا۔ انجینئر رشید، اس وقت دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
Comments are closed.