سوپور میں نوجوان ڈوب کر لقمہ اجل
سرینگر /03جولائی /
شدید گرمیوں کے ایام میں غرقابی کے واقعات میں اضافہ کے بیچ شمالی قصبہ سوپور میں ایک نوجوان نہر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔
نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوپور کے نالہ پہرو میں گرمی کی شدت سے نجات پانے کے دوران ایک نوجوان غرقاب ہو کر لقمہ اجل بن گیا ۔
عین شاہدین کے مطابق ایک نوجوان نتی پورہ سونوانی وڈورا سوپور کے پل کے قریب نالہ پہرو میں اس وقت ڈوب گیا جب وہ نالے میں نہانے کے دوران غر قاب ہوگیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ احتشام شفیع ولد محمد شفیع لون ساکن نتی پورہ بومئی سوپور نالے میں نہانے کے دوران ڈوب گیا جس کے بعد وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا اور نوجوان کی نعش بر آمد کرنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان نالے میں ڈوب گیا جس کے بعد وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا اور نوجوان کی نعش بر آمد کرنے کیلئے کارورائی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.