جموں خطے میں سرگرم غیر ملکی ملی ٹنٹوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا / پولیس سربراہ
جموں / 13جون
جموں کشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوئن نے کہا کہ جموں خطے میں سرگرم غیر ملکی ملی ٹنٹوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا
ڈی جی پی نے مزید کہا کہ غیر ملکی دہشت گردوں کی تعداد زیادہ نہیں ہے۔ ان کو اسی طرح شکست دیں گے جس طرح ہم نے 1995 سے 2005 کے درمیان کیا تھا۔
جموں کے کٹھوعہ ضلع میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوئن نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں جموں میں غیر ملکی دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے اپنے وسائل کا خاکہ تیار کر ہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموں خطے میں غیر ملکی دہشت گردوں کو دھکیلنے کے پیچھے ایک واضح ارادہ ہے۔ جس نے خطے میں سیکورٹی چیلنج کو جنم دیا ہے۔انہوں نے کہا ” جب دہشت گرد ہینڈلرز کشمیر اور جموں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے میں ناکام رہتے ہیں، تو دشمن کا مقصد کنٹرول لائن کے پار مقامی لوگوں کو بھرتی کرنا اور امن کو خراب کرنے اور لوگوں کو مارنے کیلئے اس طرف دھکیلنا ہے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں جموں خطہ میں غیر ملکی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے اور ہم انہیں منہ توڑ جواب دیں گے“۔پولیس سربراہ نے کہا ” جب آپ کے پاس کوئی دشمن لوگوں کو مارنے اور پریشانی کو ہوا دینے کے لیے تیار ہو، تو ہمیں بھی اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ اور کچھ نقصان بھی برداشت کرنا ہے “ ۔
Comments are closed.