کٹھوعہ تصادم :ڈی آئی جی اور ایس ایس پی بال بال بچ گئے

جموں،12جون

جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں درمیانی شب ڈی آئی جی اور ایس ایس پی رینک کے دو آفیسر اس وقت بال بال بچ گئے جبکہ ملی ٹینٹوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو گولیاں شیشے کو جالگیں ۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں درمیانی شب جوں ہی انکاونٹر شروع ہوا تو جموں وکشمیر پولیس سے وابستہ ڈی آئی جی اور ایس ایس بی بھی جائے موقع پر پہنچے۔

ذرائع نے بتایا کہ تاک میں بیٹھے ملی ٹینٹ نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی جس وجہ سے دو گولیاں گاڑی کے سامنے والے شیشے کو جالگیں۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی اس حملے میں معجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

Comments are closed.