ترال کے واگڈ میں تلاشی آپریشن جاری

سری نگر،21مئی

جنوبی ضلع پلوامہ کے واگڈ ترال علاقے میں منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے واگڈ ترال اور اس کے ملحقہ جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے ڈرون کیمروں اور سونگھنے والے کتوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 42آر آر ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ترال کے واگڈ علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.