لوک سبھا انتخابات:انجینئر رشید کے دونوں بیٹوں بے پہلی بار اپنا ووٹ ڈالا

سری نگر، 20 مئی

جیل میں نظر بند انجینئر عبدالرشید کے دونوں بیٹوں نے لنگیٹ اسمبلی حلقہ کے سانزی پورہ، ماور میں پہلی بار ووٹ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق جیل میں بند رہنما اور بارہمولہ لوک سبھا حلقہ کے امیدوار انجینئر رشید کے بڑے بیٹے ابرار رشید نے کہا کہ انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ پہلی بار حق رائے دہی کا استعمال اس مقصد کے ساتھ کیا کہ زمین پر انصاف کا بول بالا ہو۔

انہوں نے کہا، "ہم نے اپنے والد کی جانب سے مہم چلائی، جو اس وقت تہاڑ جیل میں ہیں،” انہوں نے مزید کہا کہ یہ ووٹ انہیں اپنے والد کی رہائی میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے والد کی رہائی کے بعد وہ دیگر جیلوں میں بند کشمیریوں کی طرف سے بات کریں گے۔

Comments are closed.