ڈائریکٹر جنرل نیشنل کیڈٹ کارپس نے لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر /17مئی

ڈائریکٹر جنرل نیشنل کیڈٹ کارپس لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ اُن کے ساتھ میجر جنرل راجیش کمار سچدیوا اے ڈی جی ، این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر اور لداخ بھی تھے۔

ڈائریکٹر جنرل نیشنل کیڈٹ کورنے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموںوکشمیر یوٹی میں نیشنل کیڈٹ کور کی توسیع سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے این سی سی ڈائریکٹوریٹ کو جموں و کشمیر میں بہترین کارکردگی اور منظم تربیت کے لئے ایک توصیفی سند پیش کی۔
اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم آلوک کمار ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ،سیکرٹری سکولی تعلیم ڈاکٹر پیوش سنگلا اور ڈائریکٹر محکمہ اَمورنوجوان و کھیل کود سبھاش چندر چھبر بھی موجود تھے۔

Comments are closed.