پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نصیر احمد ڈار کوصدمہ ، والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

سرینگر /17مئی / ٹی آئی نیوز

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ نصیر احمد ڈار کی والدہ ماجدہ جمعہ کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

مرحومہ سابق جج مرحوم مجید احمد ڈار کی والدہ اور جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر، سابق ایم ایل اے کپواڑہ ایڈوکیٹ بشیر احمد ڈار کی خالہ جان تھیں ۔ مرحومہ کا نماز جنازہ 3بجے انجام دیا گیا جس کے بعد انہیں آبائی علاقہ میں سپرد خاک کیا گیا

ادھر مرحومہ کے انتقال پر مختلف سیاسی ، سماجی اور دیگر انجمنوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دکھ زدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی

Comments are closed.