پلوامہ میں ہٹ اینڈ رن کا کیس حل ، ملزم گرفتار ، لوڈ کیر ئیر بھی ضبط
پلوامہ /17مئی
پلوامہ کے پولیس پوسٹ نیوا کو 14 مئی کو ایک آٹو لوڈ کیرئیر کے ساتھ ہٹ اینڈ رن کے واقعے کی اطلاع ملی جس میں کہاں گیا کہ گاڑی نے 10 سالہ نابالغ لڑکی کو ٹکر ماری اور موقع سے فرار ہو گئی جس سے لڑکی شدید طور پر زخمی ہوئی اور بعد میں اسے ڈی ایچ پلوامہ منتقل کیا گیا۔
یہ اطلاع ملنے پولیس اسٹیشن پلوامہ میں ایف آئی آر نمبر 90/2023 کو متعلقہ دفعات کے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ بدقسمتی سے، زخمی لڑکی نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، جس کے نتیجے میں اس کیس میں دفعہ 304-A آئی پی سی کی درخواست کی گئی۔
تفتیش کے دوران موجود ہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی اور ان کا مکمل تجزیہ کیا گیا۔ سخت کوششوں کے بعد، ملزم ڈرائیور، عمران علی میر ولد علی محمد میر ساکنہ سنجی پورہ، بی کے پورہ، بڈگام کی شناخت ہوئی اسے گرفتار کر لیا گیا ۔ مکمل پوچھ گچھ کے بعد ملزم نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ ملوث گاڑی، مہندرا آٹو لوڈ کیریئر زیر نمبر۔ JK01AD 9301 کو بھی برآمد کر لیا گیا۔مزید ، تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.