میں ملک اور بیرون ملک سے یاتریوں کو بابا برفانی کے ’درشن‘ کیلئے مدعو کرتا ہوں/ منوج سنہا
سرینگر /16مئی /
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے 29 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا میں ہندوستان اور بیرون ملک سے عقیدت مندوں کو مدعو کیا۔انہوں نے یاتریوں پر زور دیا کہ وہ مساوات، بھائی چارے، انسانیت اور ہم آہنگی کے پیامبر بنیں۔
سی این آئی کے مطابق کٹرا میں پوجیا بھیشری رمیش بھائی اوزا کی شریمد بھاگوت کتھا میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اگلے ماہ سے شروع ہونی والی سالانہ امرناتھ یاترا میں ہندوستان اور بیرون ملک سے عقیدت مندوں کو مدعو کیا۔اانہوں نے کہا ” میں ہندوستان اور بیرون ملک سے یاتریوں کو بابا برفانی کے ’درشن‘ کے لیے مدعو کرتا ہوں۔
میں انہیں امرناتھ اور ماتا ویشنو دیوی کی عبادت کرنے کی بھی ترغیب دیتا ہوں۔ “ ایک شعر کا حوالہ دیتے ہوئے ’سوچا تھا تجھے دروازے نکل جائیں گے کہیں، دیکھا تو ہر مقام تیری راہ گجر میں ہے“ لیفٹنٹ گورنر نے کہا”خدا آپ کے تمام سفر میں آپ کے ساتھ ہے “ ۔خیال رہے کہ امرناتھ شرائن بورڈ کے اعلان کے مطابق، جنوبی کشمیر میں 3,880 میٹر بلند گھپا کی 52 روزہ یاترا 29 جون کو شروع ہوگی اور 19 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔اپنے خطا ب میں منوج سنہا نے کہا ”ایک صالح زندگی روحانی ترقی حاصل کرنے اور اپنی الوہیت کو بیدار کرنے کا واحد راستہ ہے“ ۔ انہوں نے عقیدت مندوں پر زور دیا کہ وہ پیامبر بنیں اور بھگوت کے پیغام اور وڑن کو معاشرے میں پھیلائیں، لوگوں کو مساوات، بھائی چارے، انسانیت اور ہم آہنگی کے مقصد کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دیں۔
Comments are closed.