ٹنگڈار کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش ناکام،دو درانداز ہلاک

سرینگر، 16 مئی

کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں فوج و فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو نامعلوم دراندازوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ دو درانداز سرحد کے اس حصے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے انہیں واپس لوٹنے کا چیلنج کیا، تاہم انہوں نے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جھڑپ کے دوران سرحد کی دوسری طرف دو لاشیں پڑی دیکھی گئیں

مزید تفصیلات کا انتظار

Comments are closed.