لوگ جمہور ی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں: ضلع مجسٹریٹ سرینگر

سری نگر،12مئی

ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کا کہنا ہے کہ سری نگر لوک سبھی سیٹ کے لئے پیر کو ہونے والی پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر علاقے میں پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں لہذا لوگوں کو جمہوری عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘میری لوگوں خاص کر نوجوان ووٹروں سے اپیل ہے کہ وہ ووٹ ڈالیں تاکہ جمہوریت کو مضبوط کیا جاسکے’۔

ضلعی ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ سری نگر میں ساڑتھے تین لاکھ خواتین ووٹرز ہیں اور ان کی جمہوری عمل میں شمولیت لازمی ہے۔ان کے مطابق سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر تمام تر سہولیات بہم رکھی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح سے ہی پولنگ عملے کو اپنے اپنے علاقوں کی اور روانہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا: ’18 حلقوں پر مشتمل سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے 229 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ پیر کو نکل کر اپنے اپنے پولنگ مراکز میں اپنے پسندیدہ امید واروں کو ووٹ ڈالیں۔
مسٹر بلال بٹ نے کہا کہ پولنگ کے لئے تمام تر سیکورٹی اور پولنگ مراکز پر تمام سہولیات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

Comments are closed.