بانڈی پورہ میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

بانڈی پورہ، 12 مئی

سیکورٹی فورسز نے بانڈی پورہ ضلع کے جنگلاتی علاقے سے بھاری ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے پتھوت جنگل کے علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع کی بنیاد پر فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے محاصرے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔

افسر نے بتایا کہ کامیاب آپریشن کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments are closed.