جموں میں موٹر شیل بر آ مد، نا کارہ بنا دی گئی
جموں، 11 مئی
جموں کے بشناہ علاقے میں کھیت میں ایک زنگ آلود موٹر شیل پائی گئی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے بشناہ علاقے میں جمعہ کی شام کچھ کسانوں نے ایک کھیت میں 82 ایم ایم زنگ آلود موٹر شیل دیکھی اور اس کے متعلق پولیس اسٹیشن بشناہ کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے اس شیل کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
Comments are closed.