ویری ناگ میں فوجی گاڑی لڑھک گئی، ایک اہلکار جاں بحق 9دیگر زخمی

سری نگر،04مئی

جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں سنیچر کی سہ پہر فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ نو دیگر زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر کی سہ پہربٹہ گنڈ ویر ناگ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک درجن کے قریب اہلکار زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی ا طلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک اہلکار کو مردہ قرار دیا۔
حکام نے بتایا کہ 19آر آر سے وابستہ فوجی جوان حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.