گاندربل میں آگ لگنے سے چار دکانوں کو نقصان پہنچا
سرینگر /30اپریل
وسطی ضلع گاندربل کے درسو مانیگام علاقے میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں چار دکانوں کو جزوی طو رپر نقصان پہنچ گیا ۔
نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گاندربل ضلع کے منی گام علاقے میں کل دیر رات آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم چار دکانوں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ دوران شب گاندربل ضلع کے درسوما ماینگام علاقے میں ایک تجارتی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا تاہم چار دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک سنیئر عہدیدار نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی واردات میں چار دکانوں کو جزوی طو رپر نقصان پہنچ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کیسے لگی ہے یہ جاننے کیلئے کارورائی جاری ہے تاہم ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ ہونے سے لگی تھی ۔
Comments are closed.