مسلسل بارشوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال ، کل تمام اسکولوں میں درس و تدریس کا عمل معطل رہے گا / حکام

سرینگر /29اپریل /

وادی کشمیر میں مسلسل بارشوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے چلتے صوبائی انتظامیہ کشمیر نے احتیاطی اقدام کے تحت منگلوار کو تمام اسکولوں میں درس و تدریس معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل بارش کے پیش نظرکشمیر میں صوبائی انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر منگل کو اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم انتظامیہ نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدوری نے کہا”فیلڈ اسسمنٹ کے بعد اور احتیاطی اقدام کے طور پر، ہم نے یہاں اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ”ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور فیلڈ آفیسران ہمیں مسلسل اپ ڈیٹ کر رہے ہیں“۔

Comments are closed.