پلوامہ میں ملی ٹینسی سرگرمیوں کے لئے استعمال ہونے والا رہائشی مکان ضبط:پولیس
سری نگر،28اپریل
جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ میں ملی ٹینسی کے ایک کیس کے سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25کے تحت رہائشی مکان کو ضبط کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے اس کارروائی سے متعلق اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا :’دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کو منطقی سپورٹ فراہم کرنے کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے پولیس نے پلوامہ کے مونگہامہ گاوں میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ایک رہائشی مکان کو ضبط کیا ہے۔‘
انہوں نے کہا:’پلوامہ پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ایف آئی آرزیر نمبر 315/2023درج ایک کیس اور یو اے پی اے ایکٹ کے اختیارات کی پیروی میں پولیس نے مونگہامہ پلوامہ میں محمد لطیف کار ولد غلا م احمد کار کے رہائشی مکان کو قرق کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ مکان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔
ان کے مطابق جائیداد اب سرکاری قبضے میں ہے، نامزد اتھارٹی سے پیشگی اجازت کے بغیر ضبط شدہ جائیداد کی کسی بھی قسم کی منتقلی ، لیزوغیرہ کی تبدیلی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
Comments are closed.