معروف معالج ڈاکٹر نثار الحسن کو صدمہ ، والد انتقال کرگئے
سرینگر /27اپریل
ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرکے سابق صدرومعروف معالج ڈاکٹر نثارالحسن کے والد گرامی سابق بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او ) ڈاکٹر غلام حسن ملک ساکنہ اچھہ بل رفیع آباد بارہمولہ سرینگر میں طویل علالت کے بعد اس دار فانی سے رحلت کرکے خالق حقیقی سے جاملے ۔
مرحوم کے نماز جنازہ میں اطراف واکناف سے آئے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آبائی مقبرہ گاﺅں اچھہ بل میں سپرد خاک کئے گئے ۔مرحوم نے میڈیکل آفیسرکی حیثیت سے وادی کے مختلف اسپتالوں میں طبی خدمات انجام دئے جبکہ بحیثیت بلاک میڈیکل آفیسر( بی ایم او) ڈنگی وچھہ میں اپنی انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ناقابل فراموش خدمات انجام دئے ہیں ۔
مرحوم ایک معروف منتظم ومعالج ہونے کے علاوہ شریف النفس ،ملنسار اور انسانیت کے قدر دان تھے اورعام لوگوں کے تاثرات ان کے متعلق موصول ہوئے انہوں نے کہا کہ آجکل ڈاکٹری کے عظیم منصب پر فائز ہونے والے ڈاکٹروں سے بات کرنے میں ہر کس وناکس ڈر محسوس کرتا ہے کیونکہ بیشتر ڈاکٹروں کا رویہ ہی ایسا ہوتا ہے ۔لیکن مرحوم اس طرح کے رویہ سے مستثنیٰ تھے اورکہا کہ اللہ نے ان پر یہ عنایت بھی کی تھی کہ ان کو اولاد صالح عطاکئے ہیں ان میں ڈاکٹر نثارالحسن جس نے اپنی سروس کے دوران اپنے والد گرامی کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے طبی اورسماجی خدمات اس طرح انجام دئے جس سے ہر کوئی شہری یا دیہاتی شخص مطمئن ہے اور ہر ایک کے کام آنا ان کی زندگی کا شعار تھا ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ،کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اوران کے صالح اولاداں کی عمردراز کرے ۔آمین
Comments are closed.